جعلی کریمیں بنانے والوں کی شامت آگئی،نیا قانون منظور

جعلی کریمیں بنانے والوں کی شامت آگئی،نیا قانون منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:جلد کیلئے نقصان دہ اور جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والے ہو جائیں ہو شیار، پنجاب حکومت نے ان کےخلاف  کارروائی کا فیصلہ کر لیا ۔


صوبائی حکومت نے دی پنجاب ڈرگ اینڈ کاسمیٹکس ترمیمی ایکٹ 2019 کی منظوری دے دی، جس کے اسمبلی سے منظور ہوتے ہی  غیر معیاری و جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنیوالے مافیا پر ہاتھ ڈالا جائے گا،ایکٹ کی منظوری سے عالمی معیار کے مطابق کاسمیٹکس مصنوعات کی تیاری یقینی بنائی جاسکے گی- جبکہ کینسر، الرجی، جلدی ا مراض کا سبب بننے والے اجزاء سے پاک کاسمیٹکس مصنوعات تیار ہوں گی-

جبکہ مارکیٹ میں اوریجنل برانڈ کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی اوردکانوں پر جعلی اور غیر معیاری کاسمیٹکس مصنوعات کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی -
کاسمیٹکس کے سیل پوائنٹس کی لائسنسنگ کا مقصد اوریجنل چین سپلائی کے ذریعے اصل مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے-عمدہ مینوفیکچرنگ کو یقینی بنا کر معیاری کاسمیٹکس تیار کی جائیں گی- بتایا گیا یے کہ عوام میں سیفٹی آف کاسمیٹکس سے متعلق شعور بیدار کرنےکا بھی فصیلہ کیا گیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer