محمد جنید : مڈل کے امتحانات شروع،پنجاب بھر سے10 لاکھ 85 ہزار امیدوار امتحان دیں گے۔
پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے تحت مڈل کے امتحان کا آغاز،پہلے روز انگریزی کا پیپر لیا گیا،لاہور بھر سے70 ہزار امیدوار امتحان دیں گے
پنجاب بھرمیں 57 ہزارکےقریب عملہ امتحان میں ڈیوٹیاں سرانجام دیگا،لاہور میں 3900 اساتذہ ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔
پنجاب بھر میں 6 ہزار 200 اور لاہور میں 376 امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے گئے،نقل کی روک تھام کے لئے سوالیہ پیپر کے4 ورژن بچوں کو تقسیم کیے گئے۔ مڈل امتحان کے نتائج کا اعلان31 مارچ کو کیا جائے گا۔