باپ سے بیٹے کی بازیابی،عدالت کا سی سی پی او کو حکم

باپ سے بیٹے کی بازیابی،عدالت کا سی سی پی او کو حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : لاہور ہائیکور ٹ میں  باپ سے بیٹے کی بازیابی کے کیس کی سماعت،ہائیکورٹ کا بچے کی عدم بازیابی پر اظہاربرہمی،ایس ایس پی آپریشنز کو شوکاز نوٹس کردیا ۔
جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نےمہوش ایوب کی درخواست پرسماعت کی،عدالت میں ڈی آئی جی آپریشن رائے بابر سعید،ایس ایس پی آپریشن محمد نوید ، ایس پی لیگل شیخ آصف سمیت دیگر پولیس افسران بھی پیش ہوئے ،عدالت نے سابقہ سماعت پر پیش نہ ہونے پر ایس ایس پی آپریشن محمد نوید کی کارکردگی پر سخت اظہاربرہمی کرتے ہوئے ان سے استفسارکیا کہ عدالتی حکم کے باوجود پیش کیوں نہیں ہوئے،ایس ایس پی نے کہا کہ انہیں عدالت پیشی بارے بروقت اطلاع نہیں ملی تھی ۔

عدالت نے ایس ایس پی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاآپ کو توہین عدالت کا نوٹس دیتے ہیں اس کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں،ایس ایس پی نے نے کہا کہ وہ غیرمشروط معافی مانگتے ہیں، جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے کہا کہ عدالتی ا احکامات پر عملدرآمد کرانا جانتے ہیں، ڈی آئی جی رائے بابر سعید نے کہا بچہ بازیاب کرا لیا ہے،غفلت پر سب انسپکٹر کو معطل کردیا ہے۔

عدالت نے ایس ایس پی کی غیر مشروط معافی کی استدعا منظور کرلی اور توہین عدالت کا دیا گیا شوکاز نوٹس واپس لے لیا ،عدالتی حکم پر بچے کو کمرہ عدالت میں باپ سے لے کر ماں کے حوالے کردیا گیا، خاتون نے سابق خاوند توحید اسلم سےچار سالہ بیٹے شاہ ویز خان کی بازیابی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
 
B

Azhar Thiraj

Senior Content Writer