(فاران یامین )لاہور کےمختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے رنگ جما دیا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
فروری کے پہلے ہفتے میں ہی موسم نے تیور بدل لیے، لاہور میں اچانک بادل چھا گئے، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس سے خنکی بڑھ گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ16ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا،جبکہ ہوا 2 سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہے اوراس میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بدھ کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، گجرات، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔