(یاور ذوالفقار) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ساہیوال کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سرداد محمد شمیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ہائیکورٹ نے سانحہ ساہیوال کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ میرٹ پر تفتیش کریں گے اور تمام تر شواہد اکٹھے کر کے رپورٹ مرتب کرے گی جبکہ مقتولین کے ورثاء جو شواہد دینا چاہیں جے آئی ٹی انہیں ریکارڈ پر لائے گی۔
اور وفاقی حکومت بھی بتائے گی کہ درخواستگزار کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا پر کیا اقدامات کیے گئے ہیں اور آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی کے سربراہ رپورٹ سمیت ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔