ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمینار کا اہتمام

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمینار کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) کینئرڈ کالج میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے طالبات اور اساتذہ نے ہاتھوں کی زنجیر بنائی، طالبات نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے۔   

کینئرڈ کالج کی دو سو طالبات اور اساتذہ نے مل کر ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور کشمیریوں کی آزادی کے حق میں آواز بلند کی، اس موقع پر کالج کی پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے موجود تھیں۔ کینئرڈ کالج کی طالبات کہتی ہیں کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ پاکستان کا ہر نوجوان کشمیریوں کی آزادی کی تحریک میں ساتھ کھڑا ہے اور بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرایا جائے۔

کینئرڈ کالج کی اساتذہ کہتی ہیں کہ یوم کشمیر پر ہمیں اپنی آواز دنیا بھر تک پہنچانی چاہیئے جس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت سر فہرست ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم کو بند ہونا چاہیئے۔