سیف سٹی اتھارٹی کو اپنا بوجھ خود اٹھانا ہوگا، محکمہ خزانہ پنجاب

سیف سٹی اتھارٹی کو اپنا بوجھ خود اٹھانا ہوگا، محکمہ خزانہ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) محکمہ خزانہ پنجاب نے سیف سٹی اتھارٹی کے اخراجات ڈویلپمنٹ اکاونٹس بند کرکے اخراجات کو نان ڈویلپمنٹ پر منتقل کرنے کا عندیہ دے دیا،   محکمہ خزانہ پنجاب نے اۤئندہ مالی سال میں سیف سٹی اتھارٹی کو اپنا بوجھ اب خود اٹھانے کے احکامات جاری کردئیے۔

پنجاب میں سیف سٹی اتھارٹی پراجیکٹ کو مکمل اور اۤپریشنل کے لیے ڈویلپمنٹ کے بجٹ کا سہارا لیا گیا جس میں افسران کی تنخواہوں سمیت دفتر اخراجات پر تمام تر فنڈز کا اجرا ڈویلپمنٹ کے بجٹ سے اٹھایا گیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے نے واضع احکامات جاری کیے ہیں کہ سیف سٹی اتھارٹی کو اب مزید بجٹ ڈویلپمنٹ کے اکاونٹس سے نہیں ملے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی کے حکام اپنے اخراجات اور افسران کی تنخواہوں کے لیے نان ڈویلپمنٹ کا راستہ اپنانے کا کہا گیا ہے۔

جس کے لیے سیف سٹی کے نامکمل پراجیکٹ کے لیے اتھارٹی کو راواں مال سال کے جون تک کا ہدف دے دیا گیا ہے، جس کے بعد نئے مالی سال میں سیف سٹی اتھارٹی اب اپنا اخراجات حکومت کی بجائے خود اٹھائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی پراجیکٹ کی لانچنگ کے لیے اتھارٹی کو مقررہ وقت تک بجٹ دیا جاسکتا ہے جبکہ اب اتھارٹی اپنی انکم خود پیدا کرے گی جس کے لیے ای چلان کا سہارا لیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer