ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، شہری خوار

اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، شہری خوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام شہریوں کیلئے درد سر بن گئی، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا، فیروز پور روڈ اور کینال روڈ سمیت دیگر کاروباری مقامات پر ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا۔۔

صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کا مسئلہ شدت اختیار کرنے لگا، شہر کی بیشتر اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے شدید دباؤ کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہونے لگے۔ سگیاں راوی پل پر مرمتی کام کی وجہ سے سگیاں اور شاہدرہ موڑ پر ٹریفک کا شدید دباؤ رہا، چوبرجی، لٹن روڈ پر بھی ٹریفک سست روی کا شکار رہی جبکہ فیروز پور روڈ مین اچھرہ، مزنگ، چلڈرن ہسپتال، ماڈل ٹاؤن کچہری پر ٹریفک انتہائی سست روی کا شکار رہی، ریلوے سٹیشن، سیکرٹریٹ، ایم اے او کالج، جیل روڈ، شادمان، استنبول چوک پر بھی شدید ٹریفک جام رہی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو آئے روز ٹریفک جام سے ذہنی اذیت کا شکار ہیں، تو دوسری جانب حکومت اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کر رہی، جبکہ ٹریفک پولیس صرف چالان سے پیسے اکھٹے کرنے میں مصروف نظر آرہی ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت، ٹریفک پولیس اور مقامی انتظامیہ کو چاہیئے کہ بہتر پلاننگ اورعملی اقدامات سے ٹریفک مسائل حل کرے، تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔