نبیل ملک:سی پیک کا جادو یا کوئی اور وجہ ؟ روسی فضائی کمپنی نے پی آئی اے کے مالی خسارے کو کم کرنے میں اپنی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ قومی ایئرلائنز انتظامیہ کے اعلی افسران سے روسی فضائی کمپنی "سیخوئی" کے نمائندوں نے ملاقات۔
پی آئی اے کے باوثوق ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائنز انتظامیہ کے اعلی افسران سے روسی فضائی کمپنی "سیخوئی" کے نمائندوں نے ملاقات کی ھے جس کا مقصد پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل خسارے کی وجہ بننے والے طیاروں کے متبادل کم خرچ والے طیارے فراہم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ھے ، ذرائع نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کے چھوٹے اے ٹی آر طیارے زیادہ ایندھن صرف کرنے کی وجہ سے مسلسل مالی خسارے کا سبب بننے لگے ہیں، جس کی وجہ سے قومی ایئرلائنز انتظامیہ نے ایئرلائنز کا مالی خسارہ کم کرنے کے لیئے روسی فضائی کمپنی "سیخوئی" سے رابطے تیز کر لیئے ہیں۔
پی آئی اے اب ممکنہ طور پر روسی فضائی کمپنی "سیخوئی" سے طیارے لیز پر حاصل کرے گا۔ فضائی بیڑے میں روسی ساختہ طیاروں کی ممکنہ شمولیت سے پی آئی اے کے خسارے میں کمی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ، ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ روسی رابطہ پاک چین اقتصادی راہ داری میں شراکت داری کی خواھش بھی ھو سکتا ہے، جس سے دونوں ممالک کے معاشی حالات مزید بہتر ھوں گے۔