عیشہ خان:باٹا پور میں دو گروپوں میں جھگڑا، اندھا دھند فائرنگ سے نو سالہ بچہ اپنے گھر کی دہلیز پر مارا گیا۔ ملزمان فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہوگئے۔فائرنگ سے علاقے بھر میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
مٹی سڑک پر ڈالنے کی وجہ سے دو گروپوں شبیر شاہ اور نتھو خان گروپ کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہو گئی۔ جس کے بعد دونوں نے سر عام اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کی زد میں آکر نو سالہ عادل اپنے گھر کی دہلیر پر مارا گیا۔
ملزمان اندھا دھند فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ واقعے میں ملوث ملزم تقی احمد کو گررفتار کیا گیا ہے باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔فائرنگ سے علاقے بھر میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے عادل کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔