سینٹ الیکشن 2018؛اب تک72 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیئے

سینٹ الیکشن 2018؛اب تک72 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رخ ندیم: سینٹ الیکشن 2018 کے لئے میدان سج گیا۔ اب تک 72 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے  ہیں۔ سینٹ انتخابات کے لئے امیدوار 8 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں، حتمی فہرست 18 فروری کو جاری کی جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق سینٹ الیکشن کے حوالے سے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رہا  ہے۔ اتوار کے روز ن لیگ کی جانب سے ریاض اختر ایڈووکیٹ ،کرنل (ر) سیف اللہ قریشی ، عظمی خالد بٹ ، پی پی پی کی جانب سے زبیر کاردار جبکہ آزار امیدوار ڈاکٹر وسیم حسن لنگڑیال ،وحید احمد سمیت 15 لوگوں نے کاغزات نامزدگی وصول کئے۔

ق لیگ کی جانب سے سینٹ کے امیدوار کامل علی آغا نے سب سے پہلے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ کامل علی آغا نے کہا کہ خواہش ہے  سینٹ الیکشن میں اپوزیشن جماعتیں متفقہ امیدوار سامنے لائے۔انکا مزید کہناتھاکہ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے بھی  ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سینٹ انتخابات کے لئے امیدوار 8 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔ جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 18 فروری کو جاری کی جائے گی۔