ملک اشرف: سال2018 کے دوران 21 ججزریٹائرڈ ہوں گے، سپریم کورٹ کے 2، لاہورہائیکورٹ کے7 جبکہ ضلعی عدالتوں کے 12سیشن ججز ریٹائرڈ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس اعجاز افضل خان 65 سال کی عمر پوری ہونے پر رواں سال ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ جسٹس دوست محمد کھوسہ20 مارچ اور جسٹس اعجاز افضل خان 7 مئی کو ریٹائرڈ ہوں گے۔ لاہورہائیکورٹ کے نامزد چیف محمد یاورعلی سمیت عدالت عالیہ کے7 ججز ملازمت کی عمر پوری ہونے پر رواں سال ریٹائرڈ ہوں گے۔
رجسڑار لاہور ہائیکورٹ سید خورشید انور رضوی سمیت بارہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز بھی ریٹائرڈ ہوں گے۔ جسٹس محمد یاورعلی 22 اکتوبر 2018 کو ریٹائرڈ ہوں گے۔ جسٹس عبدالسمیع خاں16 مارچ،جسٹس خالد محمود ملک26 مارچ ،جسٹس سید کاظم رضا شمسی 5 ستمبر،جسٹس عبادالرحمان لودھی27 دسمبر کو ریٹائرڈ ہوں گے۔ جسٹس علی اکبر قریشی28دسمبر اور جسٹس محمد انوارالحق31 دسمبر کو ریٹائرڈ ہوں گے۔
دوسری جانب رجسٹرار ہائیکورٹ کے عہدے پر تعینات سیشن جج سید خورشید انور رضوی 6اپریل کو،احتساب عدالت نمبر ایک لاہور کےسیشن جج امتیاز حسین 18 جنوری ، بکنگ کورٹ نمبر دوکے جج رائے نذیر احمد13 اپریل ،اسلام آبادہائیکورٹ میں تعینات سیشن جج غفار جلیل13 اپریل کو ریٹائر ہوں گے۔ جج صارف عدالت ڈی جی خان، سیشن جج ملک نذیر احمد انیس اپریل ،تقرری کے منتظر سیشن جج صبح صادق 24 اپریل ،خالد نوید ڈار19مئی ،جج بنکنگ کورٹ نمبر چار خضر حیات سیال4مئی کو ریٹائرڈ ہوں گے۔
علاوہ ازیں جج چائلڈ پروٹیکشن کورٹ عبدالمصطفی ندیم31جولائی 2018،جج سپیشل کورٹ سینٹرل لاہور نذیر احمد گجانہ4اگست ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حا فظ آباد چوہدری محمد نواز2ستمبر اورجج سپیشل کورٹ سنٹرل ملتان محمد اشرف31اکتوبر 2018 کو ریٹائرڈ ہوجا ئیں گے۔