ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل ٹاؤن، گھر میں آگ لگنے سے خاتون اور 4 بچے جھلس گئے

فیصل ٹاؤن، گھر میں آگ لگنے سے خاتون اور 4 بچے جھلس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیشہ خان) فیصل ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کی وجہ سے 4 بچوں سمیت خاتون جھلس کر زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن میں35 سالہ خاتون صبح کے وقت اپنے چاربچوں سمیت گھر میں سو رہی تھی کہ اس دوران اچانک شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے خاتون بچوں سمیت جھلس گئی، آگ لگنے سے گھر میں موجود سارا سامان جل کر راکھ ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹٰمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے 16 سالہ نور فاطمہ، 12 سالہ رضا، 8 سالہ قائم علی، 1 سالہ محمد حسین اور 35 سالہ خاتون جھلس کر زخمی ہوئی، جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے باہر بتائی جا رہی ہے۔