ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

”شیروں کا شکاری زرداری“ پیپلز پارٹی کا موچی گیٹ جلسے کیلئے نیا ترانہ تیار

”شیروں کا شکاری زرداری“ پیپلز پارٹی کا موچی گیٹ جلسے کیلئے نیا ترانہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) پیپلز پارٹی نے پانچ فروری کو موچی گیٹ جلسے میں جیالوں کا لہو گرمانے کیلئے نیا پارٹی ترانہ تیار کر لیا۔گانے کے بول شیروں کا شکاری ، بس زرداری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کا سیاسی پارہ عروج پر ہے۔ آئندہ عام انتخابات سے قبل خوب تیاری کی جا رہی ہے۔ پی پی پی کی جانب سے یوم کشمیر پر پانچ فروری کو موچی گیٹ پر جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ اس جلسے کی دیگر تیاریوں کیساتھ ساتھ پیپلز پارٹی نے ایک نیا ترانہ بھی متعارف کرا دیا ہے جو جلسے کے دوران جیالوں کو جوش دلانے کیلئے چلایا جائے گا۔

ترانے میں جہاں"شیروں کا شکار زرداری " کے بول شامل کر کے سابق صدر آصف علی زرداری کو نمایاں کیا گیا ہے وہیں۔"بھٹو کی جاگیر، بلاول بے نظیر کی تصویر" کے بول شامل کر کے بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی کیلئے اہمیت کو ظاہر کیا گیا۔

مستقبل میں پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے جیالوں کا جوش بھی بڑھایا گیا ہے۔ ترانے میں "جیالے سب کرلیں تیاری، اگلی واری فیر زرداری" کے بول شامل کیے گئے ہیں۔

ترانے کی ویڈیو ریکارڈنگ میں جہاں پیپلز پارٹی کی خدمات اور رہنماؤں کو دکھایا گیا ہے وہیں پی پی رہنما شوکت بسرا بھی خاصے جوشیلے دکھائی دے رہے ہیں۔