ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سورج کا راج برقرار، دو ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں

لاہور میں سورج کا راج برقرار، دو ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں
کیپشن: City42- Weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ہلکی ہواؤں کے ساتھ سورج کی کرنوں نے لاہور شہر کا موسم سہانا بنا دیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔

 لاہور میں سورج کی کرنوں اور ہلکی ہواؤں کے چلنے سے بہار کی یاد تازہ ہوگئی۔ لاہوریوں نے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے جیلانی پارک کا رخ کر لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 اور کم سے کم 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد جبکہ رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ہفتے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، صبح اور شام کے اوقات میں سردی محسوس کی جائے گی اور دوپہر میں سورج کا راج برقرار رہے گا۔