(عثمان ظہیر) سینئر صحافی حسن نثار کی والدہ ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئیں، انکی نماز جنازہ پی سی ایس آئی آر کےاے بلاک گراؤ نڈ میں ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حسن نثار کی والدہ 93 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں، مرحومہ کے سوگواران میں دو بیٹے اور چار بیٹاں شامل ہیں۔ حسن نثار کی رہائشگاہ پر مرحومہ خورشید بیگم کی وفات پر تعزیت و اظہار افسوس کے لیے سیاسی اور سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
مرحومہ کی نماز جنازہ بعداز نماز عصر پی سی ایس آئی آر کےاے بلاک گراؤ نڈ میں ادا کی جائے گی۔