ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عطائیوں پر قابو کیسے پایا جائے؟ محکمہ صحت کے بڑوں نے سر جوڑ لیے

عطائیوں پر قابو کیسے پایا جائے؟ محکمہ صحت کے بڑوں نے سر جوڑ لیے
کیپشن: City42 - EO Health Conference, fake doctors
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کی زیرصدارت سی ای او ہیلتھ کانفرنس ہوئی جس میں عطائیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹرز پر قابو پانے کے لیے صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کی زیرصدارت سی ای او ہیلتھ کانفرنس ہوئی۔ جس میں صوبہ بھر کے سی ای اوز نے شرکت کی۔ خواجہ عمران نذیر نے صوبہ بھر کے عطائیوں کی لسٹ تیار کرنے اور انکے خلاف کریک کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی۔

 انکا کہنا تھا کہ عطائیوں کے خلاف کارروائی کے لیے تشکیل دی جانے والی ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔