گلوکارہ ملکہ پکھراج کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے

 گلوکارہ ملکہ پکھراج کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے
کیپشن: Malika Pukhraj
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقبال ٹاؤن (زین مدنی ) صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کی حامل معروف گلوکارہ ملکہ پکھراج  کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے لیکن ان کے سدا بہار گیتوں کی چاشنی آج بھی برقرار ہے۔

معروف گلوکارہ ملکہ پکھراج کا اصل نام حمیدہ تھا اور وہ 1910 میں ہمیر پور سدھڑ نزد اکھنور (جموں) میں پیدا ہوئی تھیں، وہ پہاڑی راگوں کو کمال خوبی سے گاتی تھیں۔ملکہ پکھراج اُردو اور فارسی زبانوں پر عبور اور ادب کا اعلیٰ ذوق رکھتی تھیں۔ حفیظ جالندھری کا مشہور گیت ابھی تو میں جوان ہوں اور عدم کی غزل وہ باتیں تیری وہ فسانے تیرے ان کی شناخت سمجھے جاتے تھے۔

ملکہ پکھراج کے شوہر سید شبیر حسین شاہ اعلیٰ تعلیم یافتہ سرکاری افسر تھے اور اردو کے مشہور ناول جھوک سیال کے خالق تھے۔ پاکستان کی مشہور گلوکارہ طاہرہ سید ان کی صاحبزادی ہیں۔ ملکہ پکھراج 4 فروری 2004ء کو بانوے برس کی عمر میں جہان فانی سے رخصت ہو گئی تھیں۔