کراچی؛ پولیس اہلکاروں کو شہری سے رشوت لینا مہنگا پڑ گیا

 کراچی؛ پولیس اہلکاروں کو شہری سے رشوت لینا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انوشہ جعفری: کراچی گزری پولیس کے تین اہلکاروں کو گزشتہ رات چیکینگ کے بہانے شہری سے رشوت لینا مہنگا پڑ گیا، ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے شہری کی شکایت پر پولیس کی کالی بھیڑوں کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا۔ 

ڈی آئی جی اسد رضا کا کہنا ہے کہ تینوں پولیس اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ، تینوں اہلکاروں نے دوران گشت متاثرہ شہری کو خیابان حافظ راحت کارنر پر روکا تھا اور رشوت وصول کی تھی۔ انکوائری کے بعد کوارٹر گارڈ کیے جانے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل طارق کانسٹیبل محمد علی اور کانسٹیبل زاہد شامل ہیں۔ 

 ڈی آئی جی ساؤتھ  نے مزید کہا کہ عوام الناس سے گزارش ہے کہ پولیس سے متعلق کسی بھی طرح کی شکایت درپیش ہوں، تو ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے شہری اپنی شکایت درج کرواسکتے ہیں۔