عوام کو 2 روپے میں روٹی دستیاب ہوگی، گورنر سندھ نے سستی روٹی تندور کا افتتاح کردیا

عوام کو 2 روپے میں روٹی دستیاب ہوگی، گورنر سندھ نے سستی روٹی تندور کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سستی روٹی تندور کا افتتاح کردیا۔ 
تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے غازی تندور کا افتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ اس تندور سے عوام کو 2 روپے میں روٹی دستیاب ہوگی ۔ شہر بھر میں اس طرح کے 48 تندور کی جگہ لے لی گئی ہے، 4 مزید تندور کا جلد افتتاح کروں گا۔عوام کے مسائل کرنے سے خوشی ملتی ہے، چاہئے کوئی کچھ بھی کہے عوام سے رابطہ نہیں توڑوں گا۔  عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی کورسز کے ایڈمٹ کارڈ کا اجراءشروع کردیا گیا ہے ۔ ان کورسز کے ذریعہ 50 ہزار طالب علموں کو آئی ٹی جدید ترین کورسز گورنر ہاﺅس میں پڑھائے جائیں گے ۔  گورنر ہاؤس میں مارکی تیار ہوچکی ہے ، کمپیوٹرز بھی لگوادیئے گئے ہیں ۔ ان تمام اقدامات پر کسی بھی طرح کے سرکاری فنڈز استعمال نہیں کئے گئے ہیں،