"ورنہ سخت قانونی کارروائی کی جائے گی"؛جولائی اگست میں کمر توڑ اوور بلنگ پر احتجاج اور ہزاروں تحریری شکایات کا ڈراپ سین ہو گیا

NEPRA, Over Billing Complaints, July August over billing, DISCO, K-Electric, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: جولائی اگست میں لاکھوں صارفین کو بجلی کے کمر توڑ بل بھیجے جانے کے بعد ملک گیر احتجاج اور ہزاروں تحریر درخواستوں کا تین ماہ بعد ڈراپ سین ہو گیا۔ اور نیپرا نےبجلی کمپنیوں کو فالٹی میٹر تبدیل کرنے اور "بلوں کی تصحیح" کرنے کا حتمی وقت دے دیا ہے اور کسی کمپنی کے خلاف عملاً کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی۔

صارفین کی جانب سے بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں اور کے الیکٹرک کے خلاف   جولائی اور اگست 2023 کے ماہانہ بلوں میں اوور بلنگ اور غلط میٹر ریڈنگ کرنے پر نیپرا کوکثیر تعداد میں  درخواستیں جمع کروائی گئی تھیں،  نیپرا اتھارٹی نے پبلک کی شکایتوں پر "سخت نوٹس" لیتے ہوئے جو 3 سینئر افسران پر مشتمل  تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی، اب اس کی رپورٹ آ گئی ہے اور نیپرا کا دعویٰ ہے کہ اس نے اس رپورٹ کی روشنی میں بجلی بیچنے والی کمپنیوں کو  جولائی اگست کی اوور بلنگ کی تصحیح کرنے کے لئے حتمی وقت دے دیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے آج پیر کے روز بتایا  گیا ہے کہ تین ماہ پہلے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نےصارفین کی شکایات کا جائزہ لیا اور متعلقہ ڈسکوز کے دفاتر کا وزٹ  کر کےایک جامع رپورٹ اتھارٹی کو پیش کی، تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  30دن سے زائد بلنگ کرنے کی وجہ سے لاکھوں صارفین متاثر ہوئے۔
تحقیقاتی کمیٹی نے اوور ریڈنگ کی تکنیکی انداز سے پردہ پوشی کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ بلوں پر میٹر ریڈنگ کی تصویر  نہ لگانے اور فالٹی میٹر بروقت تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے ڈسکوز کی جانب سے  ایوریج  بل بھیجے گئے۔
ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے جان بوجھ کر اس قسم کی بددیانتی کر رہی ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین بالخصوص گھریلو اور کم بجلی استعمال کرنے والوں کو بجلی کے غلط اور  زیادہ بلوں کا سامنا کرنا پڑا، جس سے ڈسکوز کی ریکوری بھی کم رہی۔بجلی فروخت کرنے والی کمپنیاں اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ ٹیرف کی شرائط و ضوابط کے مطابق بجلی کے بل وصول کرنے میں ناکام رہیں۔ ڈسکوز   نے کنزیومر سروس مینول کی شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاکھوں صارفین کو غلط ڈیٹیکشن بل بھیجے۔

 نیپرا کی جانب سے آج پیر  کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ  نیپرا اتھارٹی نے تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میںبجلی فروخت کرنے والی کمپنیوں بشمول کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا  ہے۔
نیپرا اتھارٹی نے ڈسکوز کو 30 دنوں میں خراب شدہ میٹروں کو جلد از جلد تبدیل کرنے اور غلط وصول کئے گئے بلوں کو صحیح کرنے کا حتمی وقت دے دیا، ورنہ سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔
نیپرا کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ نیپرا اتھارٹی نے ڈسکوز کو نوٹس بھیج کر وضاحت  بھی طلب کر لی ہے۔
اتھارٹی نے کے الیکٹرک کو بھی ڈیفیکٹیومیٹرز پالیسی کے مطابق وقت پر تبدیل نہ کرنے پر نوٹس بھیج کر وضاحت  طلب کر لی۔اتھارٹی نے کمیٹی رپورٹ کو نیپرا کی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کرنے کا حکم دیا ہے۔