ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی سانحہ کس نے کروایاَ؟عمران خان کےبیان پر مریم نواز کا جواب

Maryam Nawaz, Imran Khan, Adiala Jail, May Nine attacks, Cypher Case, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے کہتا تھا 9 مئی کے حملے میں نے نہیں میرے کارکنان نے کیے، آج کہہ رہا ہے یہ سانحہ نواز شریف نے کرایا۔

سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اڈیالہ جیل میں صحافیوں کے سامنے کئے گئے دعوے پر  مریم نواز کا ردعمل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر سامنے آیا۔ مریم نواز نے ایکس پر اپنے آفیشل اکاونٹ سے ایک پوسٹ میں کہا کہ کیا تحریک انصاف کے لیڈران اور کارکنان نوازشریف سے ہدایات لے رہے تھے۔ 

واضح رہے کہ آج عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ 9 مئی لندن پلان کا حصہ تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو یاسمین راشد واضح طور پر کہہ رہی تھیں کہ لوگ اندر نہ جائیں، سی سی ٹی وی دیکھ لیں کہ لوگوں کو کون اندر لے کر گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لندن پلان نواز شریف کو لانے اور انہیں جیلوں میں ڈالنے اور پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے لیے تھا۔