ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت

سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے  تحت   سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں شروع ہو گئی ہے۔ 

  اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کررہے ہیں جس سلسلے میں ملزمان کی طرف سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نیب پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس دلائل دیں گے۔ اڈیالہ جیل پہنچنے پر نیب پراسیکیوٹر نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ آج ملزمان میں سائفرکیس کی چالان کی نقول تقسیم ہوں گی، آج کی سماعت کے بعد سائفرکیس کے ٹرائل میں ایک ہفتے کا وقفہ کیا جائے گا۔

 سماعت کے موقع پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی عدالت پہنچی ہیں جب کہ عمران خان اور شاہ محمود عدالت میں موجود ہیں۔جیل انتظامیہ کی جانب سے میڈیا کے 6 نمائندگان کو عدالتی کارروائی دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔واضح رہےکہ سائفر کیس کی گزشتہ سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی تھی جس میں میڈیا نمائندوں کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer