ویب ڈیسک: کاروباری ہفتے کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 72 پیسے سستاہونے کے بعد 284 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 97 پیسے کا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس آج 62 ہزار عبور کر گیا۔
PSX: انڈیکس آج 62 ہزار عبور کر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس مسلسل تاریخ رقم کر رہا ہے، آج انڈیکس 62 ہزار عبور کر گیا۔آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 918 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 62 ہزار 609 پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 61 ہزار 691 پر بند ہوا تھا۔