محسن نقوی کے پولیس خدمت مراکز کے دورے، عملہ کی تعداد بڑھانے کا حکم کر دیا

محسن نقوی کے پولیس خدمت مراکز کے دورے، عملہ کی تعداد بڑھانے کا حکم کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پیر کی رات  لبرٹی او رمیوہسپتال میں پولیس خدمت مراکز کا اچانک دورہ کیا، دونوں مراکز پررات ایک بجےڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کا رش تھا۔ محسن نقوی نے خدمت مراکز  پر عملہ کی تعداد بڑھانے اور ٹیسٹ کے نظام میں پبلک کا وقت بچانے کیلئے بہتری کی ہدایات جاری کر دیں۔ 
 وزیراعلیٰ نے لوگوں سے لائسنس بنوانے کے حوالے سے درپیش مسائل کے متعلق سوالات کئے، لبرٹی خدمت مرکز میں جمع شہریوں نے لائسنس بنانے کے عمل پر اطمینان کااظہار کیا۔

بعض شہریوں نے محسن نقوی سے کہا کہ  آپکی ذاتی دلچسپی سے لبرٹی خدمت مرکز پر عملے او رکاؤنٹرز میں اضافہ ہواہے اورلائسنس بنوانے میں اب تاخیر نہیں ہورہی۔ وزیراعلیٰ نے ٹیسٹ کے لئے آئے لوگوں سے بھی ملاقات کی اور ٹیسٹ کے عمل کے بارے میں پوچھا،لوگوں نے ٹیسٹ کے عمل میں تاخیر کی شکایات کیں۔


  عوام کی شکایات پر محسن نقوی نے متعلقہ حکام سے استفسار کیا کہ ٹیسٹ میں 3سے 4گھنٹے کیوں لگ رہے ہیں،انہوں نے ہدایت کی کہ ٹیسٹ کم سے کم وقت میں مکمل ہونا چاہیے۔ وزیراعلیٰ نے ٹیسٹ کے سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے فوری رابطے کی ہدایت کی او رکہاکہ لوگوں کی سہولت کے لئے خدمت مراکز 24/7کام کررہے ہیں۔

عملہ کے ارکان کی تعداد بڑھانے کی ہدایت
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میوہسپتال پولیس خدمت مرکز کے کاؤنٹرز پرعملے کی تعداد  فوراً بڑھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے موقع پر ہی سی ٹی او کو ہدایات دیں۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میوہسپتال میں پولیس خدمت مرکز پر قطاروں میں کھڑے نوجوانوں سے لائسنس بنوانے کے عمل کے بارے میں پوچھا تو نوجوانوں نے عملے کی کمی کی شکایت کی جس پروزیراعلیٰ محسن نقوی نے کاؤنٹرز پرعملےکے ارکان کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عملے کی تعداد بڑھانے کے لئے سی ٹی او کو موقع پر ہی ہدایات دیں۔