عطا اللہ تارڑ کا آئندہ الیکشن سے متعلق اہم بیان

Ata tarar,Pmln,primeminister,City42
کیپشن: Attaullah tarar,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہاہے کہ ہمیں کشمیر کے الیکشن سے اعتماد ملا ہے، عمران نیازی اب پٹ چکا ہے ہم آئندہ الیکشن کیلئے تیار ہیں ، انتخابی سیاست اس سے بہت مختلف ہے ۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاکہ چیف سیکرٹری اور آئی پنجاب پرویز الٰہی کی انا کی بھینٹ چڑ چکے ہیں،وہ چاہتے تو غیر جانبدار اور ایماندار افسر لگا سکتے تھے،وفاق اب بھی غیر جانبدار اور ایماندار افسر لگانے کیلئے تیار ہے،مگر پرویز الٰہی لوٹ مار اور کرپشن کرنے والا آئی جی اور چیف سیکرٹری چاہتا ہے اس کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

 وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ ان میں اتنی جرأت نہیں کہ یہ اسمبلی توڑے ،ہم جمہوری سوچ کے لوگ ہیں اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے ،یہ اسمبلیاں توڑے ہم ہرحربہ استعمال کریں گے،یہ اسمبلیاں توڑ کے دیکھ لے ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں ۔

عطاتارڑ نے کہاکہ پرویز الٰہی اور اس کا بیٹا اقتدارکیلئے پاﺅں میں لیٹ کر رونے والے لوگ ہیں ،خدا پرویز الٰہی کو صحت دیں جس مشکل سے وہ کرسی پر بیٹھے ہیں وہ اب اس سے اٹھنے والے نہیں ۔

ان کاکہناتھا کہ یہ ان کی ناکامی ہے کہ یہ پنجاب میں آٹے کی سپلائی نہیں کرسکے،پنجاب میں وافر مقدار میں گندم موجود ہے ، یہ منافع خوروں اور اپنے نوازنے کیلئے حکومت پالیسی لے کر آئی ہے ۔

معاون خصوصی وزیراعظم نے کہاکہ جب جنرل باجوہ نے خود بیان دے دیا تھا کہ فروری کے بعد ہم نیوٹرل ہوگئے ،مونس الٰہی نے بیان دے کر عمران خان اور جنرل باجوہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی،ان کاکہناتھا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری عمران خان کو نہیں بلکہ گورنر کو جانی ہے ، وہ جھوٹا کاغذ عمران خان کو خوش کرنے کےلئے دے دیا ہے اس نے بھی اسے پکڑ کر دراز میں رکھ لیا ہے۔

ان کاکہناتھا کہ اس میں بہت غلطیاں ہے اور وہ غیر قانونی طور پر لکھ کر اس کو دے دیا گیا ہے، اس کاغذ کی کوئی حقیقت نہیں ان کے اپنے لوگ بغاوت پر اتر آئیں ہیں، وہ اس وقت پورے طرح متحرک ہیں کہ اسمبلیاں نہ ٹوٹیں۔

عطاتارڑ کا کہناتھا کہ ق لیگ کافی حصوں میں تقسیم ہو چکی ہیں،جو بندہ سرکاری کرسی پر بیٹھ کر جلسہ کرے اور سرکاری ہیلی کاپٹر میں جلسہ گاہ جائے وہ بندہ اسمبلیاں کیسے توڑ سکتاہے،ان کاکہناتھا کہ میں نہیں مانتا کہ یہ اگلے سو سال اسمبلیاں توڑے الیکشن تووقت پر ہونگے ۔

معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان یو ٹرن کا بادشاہ ہے اس نے اب اسمبلیوں کی تحلیل مذاکرات سے منسوب کر دیا ہے ، چور چور ڈاکو کا نعرہ کدھر گیا اب یہ چوروں کے ساتھ بیٹھیں گے ، پی ڈی ایم کا مشاورتی اجلاس آئندہ چند روز میں ہو گا اور اس میں مذاکرات سے متعلق فیصلہ ہوگا۔