(ویب )ڈیسک مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے روکنے کیلئے جاری کوششوں کو جھٹکا، پی ٹی آئی نے اہم وکٹ گرادی ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب وسیم احمد خان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔وسیم احمد خان نے پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سینیٹر اعجاز احمد چودھری نے وسیم احمد خان کو مفلر پہنا کر پارٹی میں شامل کیا۔
اس موقع پر سینیٹر اعجاز چودھری کا کہنا تھا پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین اور عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جبکہ پی ڈی ایم نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔