(ویب ڈیسک ) معروف پاکستانی اداکارہ مایا علی نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔
اداکارہ مایا علی کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر عمرہ ادائیگی کے حوالے سے تصاویر شیئر کی گئیں ہیں جن میں اداکارہ کو حرم شریف اور مسجد نبوی میں دیکھا جاسکتا ہے۔
مایا علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن تحریر کیا کہ "بے شک وہ جب چاہے اور جسے چاہے بلائے، میں نے واقع اپنے آپ کو ظاہر کرنے کی بہت کوشش کی مگر ہر بار میرے اندر ایسے الفاظ کم پڑ گئے جو میرے حقیقی اندرونی احساسات کو بیان کرتے،الحمداللہ ہر چیز کے لئے "۔
معروف اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر کے ساتھ چند ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہیں۔
View this post on Instagram