(اسرار خان)لاہور میں کینال روڈ پر تیز رفتار کار نہر میں جاگری،حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کی مشہور شاہراہ کینال روڈ پر تیز رفتار گاڑی نہر میں گر گئی، حادثہ کی فوٹیج سٹی 42 کو موصول ہوگئی ہیں، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار سوار گاڑی سے باہر نکل کرمدد کا انتظار کررہا ہے جبکہ ایک بڑا ہجوم واقعہ کی ویڈیو اور تصاویر بنانے میں مصروف ہے۔
لاہور کی نہر میں کار تیز رفتار کار گر گئی۔ #LahoreCanal pic.twitter.com/eCG1ZYzD0M
— AHMAD WALEED (@AhmadWaleed) December 4, 2021
سٹی ٹریفک پولیس کا کہناتھا کہ حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گاڑی کو نکالنےکے لئےکارروائیاں جاری ہیں۔