(اسرار خان)مسلم ٹاؤن پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی،4 اضلاع کی پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری راحیل امین کے خلاف اڑھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کے بوگس چیک کے مقدمات درج تھے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ مسلم ٹاؤن پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی پر 4 اضلاع کی پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا،اشتہاری راحیل امین کے خلاف اڑھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کے بوگس چیک کے مقدمات درج تھے،گرفتار اشتہاری کے خلاف پراپرٹی ہتھیانے کے لئےمالک کے جعلی دستخط کرنے کا مقدمہ بھی درج تھا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر کا کہناتھا کہ ملزم راحیل بہاولنگر، شیخوپورہ، قصور اور لاہور پولیس کو مطلوب تھا۔