ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیس بک کورونا سے متعلق غلط اطلاعات کی روک تھام میں ناکام

Facebook did not control content
کیپشن: Facebook
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ریسرچرز کا کہنا ہے کہ فیس بک کورونا ویکسین کے خلاف کام کرنے والے گروپ کے خلاف اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے۔

 انتہاپسندی، تفرقہ بازی اور غلط اطلاعات کے خلاف کام کرنے والے آئی ایس ڈی گلوبل نامی برطانیہ کے تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ کم از کم جون 2021 تک فیس بک کورونا ویکسین کے حوالےسے غلط فہمیاں پھیلانے والے گروپ کے خلاف کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کرسکی۔ وبا کے پہلے سال کورونا ویکسین کے خلاف کام کرنیوالے گروپ '' ورلڈ ڈاکٹرز الائنس'' کے فیس بک پیجز بدستور فعال رہے اور ان سے کورونا وائرس کے خلاف عوام میں مقبول غلط خبریں پھیلائی جاتی رہیں۔ صرف ایک پیج جولائی 2021 کو ہٹایا گیا جب جتنانقصان غلط خبرسے پہنچنا تھا پہنچ چکا۔

ورلڈ ڈاکٹرز الائنس نے کورونا کو مختلف ممالک کی حکومتوں، میڈیا اور ہیلتھ کئیر کی جانب سے تشکیل کردہ ایک افواہ ایک ڈھونگ قرار دیا۔ یاد رہے وسل بلوئر فرانسس ہوجین نکی طرف سے پیش کردہ دستاویزات میں بھی کہا گیا تھا کہ فیس بک کے ملازمین بھی پریشان تھے کہ کووڈ جیسے اتنے بڑے ایشو پر غلط معلومات کیوں پھیلائی جارہی ہیں۔ وبا کے بعد ورلڈ ڈاکٹر الائنس کے فالورز میں ڈرامائی اضافہ ہوا جبکہ اس کی پوسٹوں پر 5.7 ملین انٹر ایکشنز ہوئے  یادرہے اعدادوشمار کے مطابق فیس بک پر غلط دعوووں اور جھوٹی خبروں کو زیادہ کلکس اور لائکس ملتی ہے۔

فیس بک غلط اعدادشمار اور جھوٹی پوسٹ کی  فیکٹ چیکنگ کے لئے' تھرڈ پارٹی انوسٹی گیشن پر انحصار کرتی ہے جس کے بعد اسے لیبل کرنے یا ہٹانے کافیصلہ کیا جاتا ہے۔ لیکن حیران کن طور پر ڈاکٹرز الائنس کی  50 سب سے زیادہ عوامی پسند کی جانے والی مکمل غلط پوسٹوں میں سے ایک کو بھی نہیں ہٹایا گیا، یہ پوسٹیں انگریزی ، اسپینش، عربی ، جرمن  میں کی گئی تھیں۔