ویب ڈیسک : سیالکوٹ وزیر آباد روڈ پر مبینہ توہین مذہب پر نجی فیکٹری کےمینیجر کو مشتعل ہجوم کی جانب سے تشدد ہلاک کر نے کادلخراش واقعہ ،وزیر اعظم کی جانب سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہجوم کی طرف سے سری لنکن منیجر کو حملے کے دوران زندہ جلانا پاکستان کے لیے باعث شرم ہے۔ سری لنکن وزیراعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا اور عوام کو وزیراعظم عمران خان پر یقین ہے
سیالکوٹ وزیر آباد روڈ پر مبینہ توہین مذہب پر نجی فیکٹری کےمینیجر کو مشتعل ہجوم نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہلاک کر دیا، مشتعل افراد نے فیکٹری کا گھیراؤ کیا اور وزیر آباد روڈ ٹریفک کے لئے بند کر دیا تھا۔
سری لنکن وزیراعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا اور عوام کو وزیراعظم عمران خان پر یقین ہے، یقین ہے عمران خان ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں گے۔ سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن منیجر کے پاکستان میں قتل پر صدمے میں ہوں، میری ہمدردی سری لنکن منیجر کے اہلخانہ کیساتھ ہے، یقین ہے عمران خان ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں گے
Shocking to see the brutal and fatal attack on Priyantha Diyawadana by extremist mobs in #Pakistan. My heart goes out to his wife and family. #SriLanka and her people are confident that PM @ImranKhanPTI will keep to his commitment to bring all those involved to justice.
— Mahinda Rajapaksa (@PresRajapaksa) December 4, 2021
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ سیالکوٹ میں فیکٹری میں ہجوم کی طرف سے سری لنکن منیجر کو حملے کے دوران زندہ جلانا پاکستان کے لیے باعث شرم ہے۔ میں اس واقعے کی تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہوں۔ انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی غلطی نہ ہونے دیں، تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاریاں جاری ہیں۔
The horrific vigilante attack on factory in Sialkot & the burning alive of Sri Lankan manager is a day of shame for Pakistan. I am overseeing the investigations & let there be no mistake all those responsible will be punished with full severity of the law. Arrests are in progress
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 3, 2021
I appreciate the prompt action taken by the Prime Minister and Government of Pakistan. The Sialkot incident is definitely very sad & shameful, and not religious in any way whatsoever. Islam is a religion that established cannons of deliberative justice rather than mob lynchings. pic.twitter.com/QF6jLToZkg
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) December 3, 2021
سری لنکن وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سری لنکن ہائی کمیشن کو واقعہ کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے جس کا جائزہ لے رہے ہیں ، ہم امید کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
The ???????? Foreign Ministry has received reports of an incident of torture & burning of body of a Sri Lankan in #Sialkot, #Pakistan. The Sri Lanka High Commission in #Islamabad is in the process of verifying the details of the incident from the ???????? authorities. @SLinPakistan
— MFA SL ???????? (@MFA_SriLanka) December 4, 2021
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن شہری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کو شرمناک قرار دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہاکہ اس طرح کے ماورائے عدالت واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے سول انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی تاہم اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن شہری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو شرمناک قرار دیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہاکہ اس طرح کے ماورائے عدالت واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
— PTV News (@PTVNewsOfficial) December 3, 2021
1/2 pic.twitter.com/qnmtezNjsB
اپوزیشن لیڈ ر شہباز شریف نے سیالکوٹ میں انتہائی ہولناک اور دل دہلا دینے والا واقعے کی مذمت اور حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق حساب دینا چاہیے۔ وقت آگیا ہے ہم اپنے پیارے نبی ﷺ کے امن، ہمدردی، محبت اور رحمت کے پیغام پر عمل کریں۔
Utterly horrific & shocking incident in Sialkot today. Such actions must be condemned & discouraged & those responsible be held to account as per law. It is time we followed our beloved Prophet's (PBUH) message of peace, compassion, love & mercy for all in true letter and spirit!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 3, 2021
مریم نواز نےٹویٹر پیغام پر لکھا کہ سیالکوٹ میں ہونے والے دلخراش واقعہ نے دل چیر کے رکھ دیا۔ کیا یہ درندگی ہماری پہچان اور ہمارا اور آنے والی نسلوں کامستقبل ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک ایک محفوظ ملک تصور ہو گا ؟ حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں، انسان سوال کرے بھی تو کس سے کرے؟
سیالکوٹ میں ہونے والے دل خراش واقعہ نے دل چیر کے رکھ دیا۔ کیا یہ درندگی ہماری پہچان اور ہمارا اور آنے والی نسلوں کامستقبل ہے؟ کیا یہ ملک ایک محفوظ ملک تصور ہو گا ؟ حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں، انسان سوال کرے بھی تو کس سے کرے؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 3, 2021
ماڈل ٹاؤن مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں لیگی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئےسینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ سیالکوٹ کا واقعہ عدم برداشت کی واضح مثال ہے، ریاست کے طاقتور حلقے جب تک جھتے بنا کر حکومتیں گرائیں گے اس طرح کے واقعات ہوتے رہیں گے، پاکستان کو پر امن ملک بنانے کئے جنگل کا قانون ختم کرنا ہوگا، ورنہ جنہوں کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکےگا ۔