قبضہ مافیا کیخلاف انتظامیہ کا بڑا ایکشن ، سرکاری زمین واگزار

anti encroachment operation in lahore
کیپشن: anti encroachment operation in lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ضلعی انتظامیہ سرکاری زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کیلئے متحرک، تحصیل شالیمار کے علاقے میں تین بڑے آپریشن کرکے ضلعی انتظامیہ کے افسران نے مجموعی طور پر 07 کروڑ 95 لاکھ کی 02 کنال 19 مرلہ سرکاری زمین کو واگزار کروا لیا گیا۔
 تحصیل شالیمار میں سرکاری زمینوں کی واگزاری کیلئے قبضہ مافیہ کیخلاف تین بڑے آپریشن کیے گے اور کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی  پہلے آپریشن میں ڈیڑھ کروڑ مالیت کی 15 مرلہ زمین کو واگزار کروایا گیا،اسی طرح دوسرے آپریشن میں چھ کروڑ مالیت کی 02 کنال زمین کو واگزار کروایا گیا،جبکہ تیسرے آپریشن میں 45 لاکھ مالیت کی 04 مرلہ زمین کو واگزار کروایا گیا،

اے سی شالیمار سیدہ تہنیت بخاری  کا کہنا تھا  کہ سرکاری اراضی کی واگزاری کیلئے آپریشن آصف ٹاؤن نزد پریس کلب سوسائٹی، مین کینال اپوزیٹ پولیس اسٹیشن ہربنس پورہ اور منظور کالونی میں کئے گئے. تینوں آپریشنز میں مجموعی طور پر 07 کروڑ 95 لاکھ کی 02 کنال 19 مرلہ سرکاری زمین کو واگزار کروایا