ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات اورفرانس کے درمیان طیاروں کی فراہمی کے سمجھوتےپردستخط کا اعلان ، جس کے تحت یو اے ای کو رافائل طرز کے 80 لڑاکا طیارے فراہم کئے جائیں گے۔ یہ طیارے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ڈاسو ایوی ایشن ایس اے تیار کرتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات اورفرانس کے درمیان طیاروں کی فراہمی کا معاہدے کااعلان کیا گیا ہےجس کے تحت یواےای کو رافائل طرز کے 80 لڑاکا طیارے فراہم کیےجائیں گے۔ یہ طیارے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ڈاسو ایوی ایشن ایس اے تیار کرتی ہے۔ امارات کے ساتھ مذکورہ سمجھوتہ طے پاتے ہی ڈاسو کمپنی کے حصص کی قیمت میں 9 فیصد اضافہ ہوگیا۔ سال 2004ء میں اس طیارے کے فعال ہونے کے بعد سے یہ رافائل طیاروں کا سب سے بڑا غیرملکی آرڈر ہے۔
UAE and France sign deal for 80 Rafale fighter jets https://t.co/rsJAgybzBh pic.twitter.com/dUhf8KB9Oo
— Reuters (@Reuters) December 3, 2021
غیر ملکی میڈیا کے مطاق متحدہ عرب امارات نے 12 “کریکل” ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے سمجھوتے پر بھی دستخط کئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کو رافائل طیاروں کی حوالگی کا سلسلہ تقریباً 2 ارب یورو مالیت کے منصوبے کے تحت 2027ء سے شروع ہوگا۔
سال 2011ء سے 2020ء تک ایک دہائی کے عرصے میں متحدہ عرب امارات فرانس کی دفاعی صنعتی مصنوعات کا پانچوں بڑا خریدار رہا ہے، جس کی مالیت تقریباً 4.7 ارب یورو رہی۔
#UAE and #France sign deal for 80 Rafale fighter jets. pic.twitter.com/2whUodn70t
— IDU (@defencealerts) December 3, 2021