ویب ڈیسک : آئی ایم ایف کے قرضہ پروگرام کے معاہدے کے بعد حکومت سٹیٹ بینک سے قرضہ نہیں لے سکتی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے حالیہ مذاکرات میں آئی ایم ایف سے درخواست کی تھی کہ سٹیٹ بنک سے قرضہ حاصل کرنے کی اجازت دی جائے لیکن آئی ایم ایف نے اس درخواست کو منظور نہیں کیا اور اجازت نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ 6ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کے معاہدے کے بعد سے اسٹیٹ بینک سے قرضہ نہیں لے رہی ہے کیونکہ آئی ایم ایف کیساتھ قرضہ توسیع پروگرام کےمعاہدے کی شرط کے مطابق حکومت اسٹیٹ بینک سے قرضہ نہیں لے سکتی۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے تحت ستمبر 2022تک سٹیٹ بنک سے قرضہ نہیں لے سکتی ،آئی ایم ایف کیساتھ اس تجویز سے اتفاق کیا گیاہے کہ قانون سازی کےذریعے سٹیٹ بنک سے قرضہ لینے کے دروازے کو ہمیشہ کیلئے بند کر دیا جائے گا۔