ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری بدترین گیس لوڈشیڈنگ کے باعث سراپا احتجاج

شہری بدترین گیس لوڈشیڈنگ کے باعث سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)ایک طرف سردی کی شدت تو ایک طرف سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روزمرہ کے معمولات درہم برہم ہو گئے، شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش پر عوام نے احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ بل تو باقاعدگی سے وصول کئے جاتے ہیں، گیس کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت کیا بڑھی؟ گیس کی لوڈشیڈنگ نے بھی ڈال لئے ڈیرے ، سوئی گیس کی غیراعلانیہ بندش نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر ڈالے،پسماندہ کیا؟اب تو پوش علاقوں میں بھی گیس کی قلت کا سامنا ہے۔بند روڈ سے ملحقہ اسلام پورہ کے علاقہ اکرم پارک میں بھی گیس کی بندش نے اہل علاقہ کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔علاقہ مکین کہتے ہیں کہ سردی آتے ہی گیس کی بندش کا سامنا رہتا ہے، گیس کی عدم فراہمی سے روزمرہ کے معمولات متاثر ہوتے ہیں تو ادھرایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ان کےلئے مالی مسائل کا سبب بنتا ہے۔

سراپا احتجاج علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکمران طبقہ محض انتخابات کے دنوں میں دعوے کرتا دکھائی دیتا ہے، بعد میں بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جاتیں،ان کا کہنا ہے کہ حکومت گیس کی قلت کو سنجیدہ نہیں لے رہی، گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے عملی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer