ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑکے کے پیار میں دو یونیورسٹی طالبات لڑپڑیں،ویڈیو وائرل

لڑکے کے پیار میں دو یونیورسٹی طالبات لڑپڑیں،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) تعلیمی اداروں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات کا پیش آنا ایک لمحہ فکریہ ہے کیونکہ طلباء تنظیموں کے اس فعل سے ادارے کی کارکردگی متاثر ہوتی، ترقی سے پستی کی طرف گامزن ہوجاتا ہے، اپنی نوعیت کا ایک ایسا منفرد واقعہ پیش آیا جہاں ایک لڑکے کی خاطر دو یونیورسٹی کی طالبات آپس میں لڑپڑیں، واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں دو طالبات ایک لڑکے کی خاطر آپس میں لڑپڑیں، گالم گلوچ، نازیبا الفاظ اور تھپڑ مارتے ویڈیو وائرل ہوگئی، تعلیمی اداروں میں ایسے واقعات کا ہونا پہلی بار نہیں اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر ایسے کافی واقعات کی ویڈیوز وائرل ہوچکیں ہیں، طلباء تنظیموں میں تصادم کی وجہ سے ادارے کی ساکھ متاثر ہوکررہ جاتی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس نئی ویڈیو میں لڑکے نہیں بلکہ دو لڑکیاں ایک دوسرے کو برا بھلا کہہ رہی ہیں اور بھی ایک لڑکے کی خاطر، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید لباس اور کالے رنگ کی جیکٹ پہنے ایک لڑکی کھڑی ہے جو اپنی دوست لڑکی کو نامناسب الفاظ کہہ رہی ہے۔

معمولی لڑائی کی  نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ اردگرد موجود طلبا بھی جمع ہوگئے اور تماشا دیکھنے لگے،واقعہ ایک نجی   یونیورسٹی کے کیمپس میں ہیش آیا، جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے لڑکی نے کہا کہ' تم کو شرم نہیں آتی'اور اسی ثنا میں منہ پر تھپڑ جڑ دیا جس کے بعد دوسری لڑکی فوراً کھڑی ہوئی  اور اس کو دھکے دینے شروع کردیے۔واقعہ کے بعد کیا ہوا تاہم اس بارے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer