ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر کےپرائمری اساتذہ کیلئے شاندار خبر

پنجاب بھر کےپرائمری اساتذہ کیلئے شاندار خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)پنجاب بھر کے پرائمری اور  کمپیوٹر اساتذہ کے لئے اچھی خبر آگئی،انٹر ڈسٹرکٹ تبادلہ کرانے والے ہزاروں اساتذہ کے تبادلوں آرڈرز جاری کردئیے گئے جبکہ آئی ٹی ٹیچرز کو 750 روپے کمپیوٹر الاؤنس ملے گا۔

تفصیلات کےمطابق سکول ایجوکیشن نے ہزاروں پرائمری ٹیچرز کی ان سروس پروموشن کا فیصلہ کرلیا ہے، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے تمام اتھارٹیز کو 24 گھنٹوں میں اساتذہ کے آرڈرز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے، ترقیاں سروس رولز 2014 کے تحت دی جائیں گی، رولز کے تحت ای ایس ٹی سائنس پر 60 فیصد اور ای ایس ٹی آرٹس کیلئے 40 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ سنیارٹی کی بنیاد پر 60 فیصد کوٹہ آرٹس اور 40 فیصد سائنس ٹیچرز کیلئے مختص ہوگا۔

سکول ایجوکیشن نے ہدایت کی ہے کہ ترقیوں کے آرڈرز پر اپوائنٹڈ کی جگہ پروموشن آرڈرز کا لفظ استعمال کیا جائے گا، لیٹر پر اپوائنٹڈ آرڈز جاری ہونے سے ترقی پانے والے اساتذہ کو تنخواہوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب بھر کے ہزاروں کمپیوٹر ٹیچرز کی بھی سنی گئی، آئی ٹی ٹیچرز کو 750 روپے کمپیوٹر الاؤنس ملے گا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز سے کمپیوٹر ٹیچرز اور آئی ٹی انچارج کی تفصیلات مانگ لیں۔ سکول ایجوکیشن نے تمام اتھارٹیز کو سکولوں میں موجود آئی ٹی ٹیچرز کی اسامیوں کی تعداد فراہم کرنے کے لئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلے کے مطابق سکولوں میں موجود آئی ٹی لیب اور خالی آسامیوں کی تعداد بھی طلب کی گئی ہیں، سکول ایجوکیشن نے ہدایت کی ہے کہ تمام اتھارٹیز تعداد کا تعین کرنے کے بعد اپنے اپنے بجٹ کا تعین کرکے رپورٹ فراہم کریں، تمام اتھارٹیزز 7 دسمبر تک ڈیٹا فراہم کرنے کی پابند ہونگی، احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ اتھارٹیز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer