کوروناکے مثبت کیسز کی شرح 7.3 فیصد، لاہور میں مزید 16 ہلاکتیں

 کوروناکے مثبت کیسز کی شرح 7.3 فیصد، لاہور میں مزید 16 ہلاکتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) لاہور میں کورونا مزید 16 افراد کی جان لے گیا۔ لاہور شہر میں کورونا کے 301 نئے کیس سامنے آگئے۔ صوبہ پنجاب میں کورونا سے مزید 24 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 670 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں ،مہلک وبائی مرض نے خوف ودہشت پھیلا رکھا ہے، متاثرین کی تعداد میں کمی کی بجائے آئے روز اضافہ ہورہا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید16 لاہوریئے اس جان لیوا مرض کے ہاتھ دم توڑ گئے، کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ لاہور شہر میں کورونا کے 301 نئے کیس سامنے آگئے۔ صوبہ پنجاب میں کرونا سے مزید 24 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 670 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی جاری ہے، اچھرہ بازار، ہال روڈ، شاہ عالمی،انارکلی ،مال روڈ متعدد مارکیٹوں میں کورونا ایس اوپیز کو نظر انداز کیا جارہا ہے، اردو بازار، اعظم کلاتھ مارکیٹ، اردو بازار، پیپر مارکیٹ، برانڈرتھ روڈ پر کورونا ایس اوپیز نظر انداز کیا گیا، متعدد مارکیٹوں اور بازاروں میں شہری وتاجران ماسک نہیں پہن رہے ۔ بازاروں اور مارکیٹوں میں سماجی فاصلے کا خیال بھی نہیں رکھا جارہا ۔ کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرانے والی تاجر تنظیمیں بھی غائب ہیں۔

 دوسری لہر کے دوران ملک میں کورونا کے وار شدت سے جاری ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44627 ٹیسٹ کیے گئے جن میں3262 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 55 افراد انتقال کرگئے،ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 51 ہزار 507 ہے۔سب سے زیادہ سندھ میں 20 ہزار 223 پنجاب میں 19 ہزار 474 ایکٹو کیسز ہیں۔اسلام آباد 5 ہزار 908،خیبرپختونخوا تین ہزار 707 آزاد کشمیر ایک ہزار 480 بلوچستان 562 اور گلگت بلتستان میں 153 فعال کیسز ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح 7.3 فیصد رہی۔پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8260 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 10ہزار72 تک جا پہنچے ہیں۔ملک بھر میں 2 ہزار 932 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں 331 وینٹی لیٹر پر ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3354 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer