ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سموگ کے نرغے میں، ورلڈ بینک کی پنجاب حکومت کو بڑی وارننگ

لاہور سموگ کے نرغے میں، ورلڈ بینک کی پنجاب حکومت کو بڑی وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) ماحولیاتی آلودگی کیخلاف پنجاب حکومت کے ناقص اقدامات، ورلڈ بینک نے ناقص کار کردگی پر گرین ڈویلپمنٹ پروگرام بند کرنے اور فنڈز روکنے کی وارننگ جاری کردی۔

ورلڈ بینک نے 200 ملین ڈالرز کے منصوبے میں محکمہ ماحولیات پنجاب کی ناقص کارکردگی کی نشاندہی کر دی، عالمی بینک نے محکمہ ماحولیات کو اقدامات نہ کرنے پر منصوبہ منسوخ کرنے کا عندیہ دیا۔

 چیف سیکرٹری اور سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے محکمہ ماحولیات کو ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی، 29 مئی 2018ء کو عالمی بینک اور حکومت پاکستان میں معاہدے پر دستخط ہوئے۔4اپریل 2019ء کو شروع ہونے والا کام تاحال التواء کا شکار ہے۔

ورلڈ بینک نے محکمہ ماحولیات کی ناقص کارکردگی پر وفاقی حکومت سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا، محکمہ ماحولیات کو تنبیہی مراسلے جاری کرتے ہوئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، عالمی بینک کے ساتھ معاہدے کے مطابق پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی 30 جون 2023ء کو تکمیل طے کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer