نیچرل سائنسز پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس

نیچرل سائنسز پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) خواتین کالج گلبرگ میں نیچرل سائنسز پر پہلی عالمی کانفرنس، وزیر ہائیرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد ڈگریاں بانٹنا نہیں بلکہ طالب علموں کو قابل بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلبرگ میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں پرنسپل گلناز ابراہیم زیدی، ڈاکٹررئیسہ خانم، ڈاکٹر شگفتہ گلریز، ڈاکٹرثمینہ، ڈاکٹر کوثر خان سمیت طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں کینیڈا، جرمنی، دبئی، چین سمیت پاکستان کی بارہ جامعات سے اساتذہ شریک ہوئے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سائنس کے میدان میں ترقی نے قوموں کوعروج دیا ہے، جب تک مسلمان تعلیم کے میدان میں آگے تھے انہوں نے دنیا پر حکومت کی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کے لئے آئندہ سال کے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی جائے گی۔

پرنسپل گلناز ابراہیم زیدی نے کہا کہ کالج کی تعلیمی شعبے میں 48 سالہ خدمات ہیں اور سائنس پرعالمی کانفرنس اس کی ضمانت ہے، کانفرنس میں ہونے والے ریسرچ پیپرز کی اشاعت بھی کی جائے گی۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں 

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw