زرداری بلاول کو ، شہباز شریف حمزہ کو اور نواز شریف مریم کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں، سراج الحق

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ زرداری بلاول کو ، شہباز شریف حمزہ کو اور نواز شریف مریم کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں،   نواز شریف ،شہباز شریف ،زرداری ،مشرف اور عوام خان نے ملک کو آئی ایم ایف کا مقروض بنایا۔

سراج الحق نے گوجرانوالہ میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ ہم نے پاکستان کی عوام کو بیدار کرنے کا آغاز گوجرانوالہ سے کیا ہے، اس تحریک کو ملک کے کونے کونے تک لے جائیں گے،  پشاور میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جرگہ بلایا تھا۔ باجوڑ خود کشی خملےے میں ساٹھ لوگ شہید جبکہ نوے زخمی ہوئے۔ آج جرگے میں سب موجود تھے لیکن خیبرپختونخوا میں بہنے والے خون پر کوئی بات نہیں کی گئی، دہشتگردی کا مقابلہ کرنے والا ماں بہنوں کی سسکیوں کو سونے والا کوئی نہیں ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور میں ہزاروں نوجوان تعلیمی اداروں میں نشہ عام ہونے پر رو رہے تھے،  ستر فیصد نوجوان نسل نشے میں مبتلا ہو کی ہے۔ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں لیکن ستر لاکھ سے زیادہ نوجوان نشے میں مبتلا ہیں ،  لیکن ڈرگ مافیا کا مقابلہ کرکے اس کو سزا دے کوئی نہیں ہے ۔ ایک یونیورسٹی کے ڈرائیور کی گاڑی سے آئس اور نشہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔  اسی دن اسمبلی میں قانون پاس ہو رہا تھا کہ منشیات فروشوں کو سزائے موت نہیں ہونی چاہیے۔ 

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ رضیہ کی والد شمیم سے پوچھا کہ جج ان کو کتنی تنخواہ دیتے تھے۔ دس ہزار میں وہ بچی سے چوبیس گھنٹے کام لیتے تھے۔ جج صاحب کی اہلیہ نے بچے کے ہاتھ توڑ دیے یہاں تک کہ اس کے زخموں میں کیڑے پڑ گئے اسکا کون وارث ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دو خاندان مسلط ہیں،  میاں نواز شریف کے خاندان نے نصف صدی تک حکومت کی اور زرداری نے سندھ کو یرغمال بنانے رکھا، جب تک یہ دونوں خاندانوں سے نجات نہیں ملتی عوام کا کچھ نہیں ہونے والا۔  زرداری بلاول کو شہباز شریف حمزہ کو اور نواز شریف مریم کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں۔ اپنی اس خواہش کو پوری کرنے کے لیے پولنگ عملہ خریدتے ہیں۔ ہم پاکستان کے نوجوانوں کا سوچتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی اولاد اور اپنے خاندان کے لیے سوچتے ہیں۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ نواز زرداری کو ووٹ دیتے ہیں یا سراج الحق کو۔  یہ سب فوجی گملوں میں پڑے ہیں ان کی قابلیت صرف حرام کی دولت ہے۔ یہ آپ کا پیسہ آپ سے ہی لے کر حکمران بنتے ہیں۔ 

سراج الحق نے مزید کہا کہ آج اس ملک میں غربت کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہے،  22 اگست کو آپ کی حکومت ختم ہو جائے گی لیکن آپ نے بجلی کے بلوں میں اضافہ کرکے عوام کو جھٹکا دیا، آپ نے عوام پر پیٹرول گرا دیا۔  نواز شریف ،شہباز شریف ،زرداری ،مشرف اور عوام خان نے ملک کو آئی ایم ایف کا مقروض بنایا۔ یہ گد ہیں یہ سیاسی پنڈت ہیں انھوں نے عافیہ کو امریکہ کے حوالے کیا اور کشمیر کو انڈیا کے حوالے کیا۔  یہی لوگ کبھی ایک جھنڈے کے ساتھ اور کبھی دوسرے جھنڈے کے ساتھ آپ پر مسلط ہوتے ہیں۔ 

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا تھا پانامہ کیس میں سپریم کورٹ سے لوگوں کو سزائیں دلواوں لیکن اس پر اس لیے کچھ نہیں ہوا کیونکہ اس میں ن لیگ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے لوگ شامل تھے،  پڑھے لکھے نوجوان نوکریوں کے لیے دربدر ہو رہے ہیں لیکن رشوت اور سفارش کے بغیر نوکری نہیں ملتی، نوجوان کو کہتا ہو مایوس نہیں ہونا جامعت اسلامی میدان میں کھڑی ہے۔  ہم یا اس نظام کو تباہی کریں گے یا اس راستے پر چلتے چلتے خود جام شہادت نوش کریں گے۔ 

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج شہباز شریف مردم شماری کو بنیاد بنا کر الیکشن کولتوی کرنا چاہتا ہے،  یہ لوگوں کا سامنا نہیں کر سکتے جب یہ عوام کے پاس جائیں گے تو ان پر گندے انڈے پڑیں گے، اس لیے پی ڈی ایم چاہتی ہے کہ الیکشن نہ ہوں،  ہم الیکشن میں ایک دن بھی تاخیر نہیں چاہتے،  اگر نگران حکومت نے اپنی مدت میں اضافہ کا سوچا تو بھرپور مذمت کریں گے۔  آپ جب حکومت سے محروم ہوتے ہیں تو باہر جا کر انڈر گراؤنڈ سازشیں کرتے ہیں۔  آپ نے اس ملک کے جغرافیہ اور نظریے سے غداری کی لیکن ہم اس کی حفاظت کریں گے۔  انھوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا ہے لوگوں یہ ملک آئی ایم ایف کا ہے یا پاکستانیوں کا،  ہم ان کسی آئی ایم ایف کو نہیں مانتے۔ 

سراج الحق نے کہا کہ آپ نے ووٹ کے ذریعے ساتھ دیا تو ہم ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کریں گے،  23 بار ہم نے آئی ایم ایف سے قرضے لیے آج قرضہ لینے کے بعد دوسرے قرضے کی درخواست دے دیتے ہیں، افغانستان ،بنگلادیش،سوڈان،چائنہ اگلے نکل گئے لیکن ہم ادھر ہی کھڑے ہیں، ہم مانگنے والی نہیں دینے والی قوم بننا چاہتے ہیں۔  برسر اقتدار آ کر پروٹوکول نظام کو ختم کرکے دم لیں گے اور سب کا احتساب کریں گے۔  ہم پیسہ بچا پر اس ملک کی عوام پر لگائیں گے،  عوام کا ایک ایک پیسہ ان کے پھپھڑوں سے نکال کر ملک کے خزانے میں جمع کرے گے اور انہیں نشان عبرت بنائیں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کو لوٹنے میں کسی نے قصر نہیں چھوڑی،  یہ تمام تحفے ان سے واپس لیکر واپس توشہ خانہ میں رکھیں گے،  یہ عدالت بے بس ہیں کیونکہ کوئی جج پی ٹی آئی ،کوئی ن لیگ اور کوئی پیپلز پارٹی کا ہے،  کیس لگنے سے پہلے ہی عوام کو پتہ ہوتا ہے کہ اس جج کے پاس کیس گیا تو فیصلہ یہ آئے گا، آئندہ الیکشن ان کے لیے یوم حساب بنانا ہے،  ہم بلدیاتی نظام کو مظبوط کرے گے اور اعلی تعلیمی سٹرکچر بنائیں گے۔