(ویب ڈیسک) سائرس قاضی کو نیا سیکرٹری خارجہ تعینات کرنے کی منظوری، سائرس قاضی موجودہ سیکرٹری خارجہ کی ریٹائرمنٹ پر عہدہ سنبھالیں گے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان 16 اگست کو ریٹائر ہوں گے،سائرس قاضی اِس وقت بطور سپیشل سیکرٹری تعینات ہیں۔سائرس قاضی نے بطور سفیر ہنگری اور تُرکی میں خدمات سر انجام دی ہیں۔