ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 معروف ماڈل کی کار حادثے  میں موت

Model passed away,car accident,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاطینی امریکی ملک وینزویلا کی ماڈل اور ’مس وینزویلا‘ کا ٹائٹل جیتنے والی آریانا ویرا انتقال کرگئیں۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریانہ کچھ ہفتہ قبل ایک خطرناک کارحادثے کا شکار ہوئی تھیں تاہم ماڈل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ہیں۔

 ماڈل کی والدہ نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ آریانہ 19 جولائی کو کام سے گھر لوٹ رہی تھیں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلنڈو میں جھیل نونا کے قریب ڈرائیونگ کے دوران انہیں نیند آگئی جس کے باعث ان کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی وہ اس حادثے میں شدید زخمی ہوئی تھیں۔

 نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مس وینزیلا کی صحت بہتر ہورہی تھی تاہم انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ انتقال کر گئیں۔

 یاد رہے کہ آریانہ اکتوبر میں ڈومینیکن ریپبلک میں ہونے والے مس لاطینی امریکہ کے ورلڈ 2023 مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والی تھیں۔