ویب ڈیسک : عراق میں ایک اور معصوم بچہ سوتیلی ماں کے تشدد کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عراق میں اور معصوم بچہ سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد کے باعث جاں بحق ہو گیا، یہ دلخراش واقعہ بغداد کے شہر الشعلہ کے الخطیب ڈاریکٹوریٹ میں پیش آیا، ظالم سوتیلی ماں نے ننھی جان کی آنکھوں میں نمک ڈالا، ہاتھ تندور پر رکھے اور کھڑکی سے دھکا دیا۔
بغداد کرائم کنٹرول سینٹر کی جانب سے گرفتار کی جانے والی قاتل خاتون کے اعترافی بیان کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں اس ظالم عورت نے کہا کہ اس نے بچے کو تشدد کر کے بچے کو قتل کیا ہے، اس نے کئی مرتبہ اس معصوم کو مارا پیٹا ہے جن کو شمار نہیں کیا جا سکتا، اس نے معصوم کو شیشے کی کھڑکی پر دھکا دیا کیونکہ وہ اسے ماما کہہ رہا تھا، شیشہ پر بچے کے گرنے کے بعد شیشہ ٹوٹ گیا تھا۔
دوسری جانب مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کی سوتیلی ماں نے اس کے بھائی کو کافی بار تشدد کا نشانہ بنایا، مقتول کی آنکھوں میں نمک ڈالا، ہاتھ تندور پر رکھے، بے شمار دفعہ سر اور جسم پر چھری سے وار کئے، اور تو اور جب بھائی مر گیا تو ان کی سوتیلی ماں نے کہا کہ یہ اداکاری کر رہاہے۔