ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

110 سالہ خاتون نے اسکول میں داخلہ لے لیا

 110 سالہ خاتون نے اسکول میں داخلہ لے لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شوق کا کوئی مول نہیں اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی اور یہ بات سعودی عرب کی ایک 110 سالہ دادی نے سچ ثابت کردی۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق البیشہ گورنری سے تعلق رکھنے والی خالہ نوضاء القحطانی کی عمر 110 سال ہے نے اپنی ادھوری تعلیم کو مکمل کرنے کے لیے تعلیم بالغان کے اسکول میں داخلہ لے لیا۔خالہ نوضاء القحطانی کا کہنا ہے کہ جلد شادی ہونے کے باعث تعلیم ادھوری چھوڑنا پڑی تھی۔ پھر بچے ہوئے، ان کی ذمہ داریاں نبھاتے نبھاتے ایک عمر لگ گئی لیکن ہر وقت تعلیم مکمل نہ کرپانے کا ملال رہتا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer