ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی میں نیشنل ائیرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ سول و ملٹری حکام بھی شریک ہوئے۔راولپنڈی میں نیشنل ائیرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم نے خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے سربراہ کی کاوشوں سے یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے، منصوبہ پاکستان میں تکنیکی ترقی کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں قائم کیا جانے والا نیشنل ائیرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک انڈسٹری اور اکیڈمیہ کے درمیان روابط قائم کرے گا جبکہ منصوبہ ایوی ایشن، اسپیس اور سائبر کے تحت ضروری عناصر کا ایکو سسٹم بھی فراہم کرے گا۔