ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا، مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک میں مہنگائی1.30فیصد مزیدبڑھ گئی, مجموعی شرح 29.83 فیصد ریکارڈ کی گئی، حالیہ ہفتے 23 اشیاء کی قیمتیں بڑھیں اور7 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ جس کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں20 روپے3پیسےکا اضافہ ہوا۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 255 روپے37 پیسے بڑھیں۔ پسی ہوئی 200 گرام مرچ 25 روپے 25 پیسے مہنگی ہوئی۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن فی کلو 20 روپے 97 پیسے مہنگا ہوا،  پیاز 3 روپے 9 پیسے فی کلو,انڈے فی درجن 10 روپے 55 پیسے مہنگے ہوئے، باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمت میں 4 روپے47 پیسے کا اضافہ ہوا ، گڑ کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 45 پیسے کا اضافہ ہوا، دال ماش 5 روپے 87 پیسے اور آلو 54 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، مٹن ایک روپے 86 پیسےاور بیف 2 روپے 74 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،  کیلے,دودھ,دہی اور چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ۔ 

رپورٹ کے مطابق برائلر زندہ مرغی 5 روپے 82 پیسے فی کلو سستی ہوئی، خوردنی گھی کا ڈھائی کلو ڈبہ 5روپے 18 پیسے  سستا ہوا،  آٹے کا 20کلو کا تھیلا 5 روپے 79 پیسے سستا ہوا، حالیہ ہفتے21 اشیاءکی قیمتیں مستحکم رہیں۔