12 برس بعد لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ پر کام کا آغاز کردیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ 
تفصیلات کے مطابق 12 برس بعد لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ پر کام کا آغاز کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مراکہ کے قریب پراجیکٹ کی سائٹ کا معائنہ کیا، محسن نقوی نے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ کو رنگ روڈ سدرن تھری پراجیکٹ بارے بریفنگ دی گئی۔

 محسن نقوی نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے عوام کو آمد و رفت کی سہولیات ملیں گی، لاہوررنگ روڈسدرن لوپ تھری پراجیکٹ5ماہ میں مکمل ہوجائیگا. کچھ کورٹ کیسز تھے جو کہ الحمداللہ ختم ہو چکے ہیں، لاہوررنگ روڈسدرن لوپ تھری کی سڑک بحریہ ٹاؤن سےگزرنی ہے، بحریہ ٹاؤن والو ں نے اس حوالے سے بہت ساتھ دیا،پراجیکٹ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ،علاقہ100فیصد کلیئر ہے، بہترین کوالٹی کے ساتھ یہ پراجیکٹ مکمل ہوگا،  جنوبی پنجاب سےآنیوالی ٹریفک کارش اب ٹھوکراورکینال پرنہیں ہوگا. ٹریفک لاہوررنگ روڈسدرن لوپ تھری سےاپنی منزل کی طرف جائیگی. 

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لئے یہ ایک بڑا ریلیف ہوگا، جتنابھی وقت ہےکوشش ہےعوام کوریلیف دیاجائے، پوری ٹیم عوام کو ریلیف دینےکیلئے دن رات محنت کررہی ہے، تھانےمیں پولیس کوپبلک فرینڈلی اورماحول بہترین ہوناچاہیے، آئی جی،سی سی پی اونےوعدہ کیاہےجلدبہترین اصلاحات کی جائینگی، مہنگائی ایک حقیقت ہے،قیمتیں بڑھانیوالوں کیخلاف آپریشن کررہےہیں، سنوکرچیمپئن احسن رمضان کےمعاملےپرانکوائری کررہےہیں، قصور وار کے خلاف کارروائی ہوگی۔ 

صوبائی وزراء بلال افضل، عامر میر،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہور سمیت سی سی پی او، بحریہ ٹاؤن کے حکام،ایف ڈبلیو او کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔