ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الہٰی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر پیر تک فیصلہ کرنے کا حکم

Pervez elahi,Lahore Highcourt,City42
کیپشن: Pervaiz Elahi,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی صدر چودھری پرویزالہٰی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو پیر تک فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی، قیصرہ کے وکیل عامر سعید راں نے دلائل دئیے، درخواست میں چودھری پرویز الہٰی کی ایڈیالہ جیل منتقلی کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔

 درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کی تمام کیسز میں عدالت سے ضمانت منظور ہوچکی ہے،انہیں رہا کرنے کی بجائے نظر بندی کا حکمنامہ جاری کیا گیا۔

 وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم غلام سرور کو نظربندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

 عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پیر کو قیصرہ الہٰی کی درخواست پر فیصلہ کرے اور 8 اگست کو عملدرآمد رپورٹ پیش کریں۔